اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے ریڈ زون میں ججز کے خلاف توہین آمیز بینرز اورپوسٹرز لگانے سے متعلق سوموٹوکیس پولیس رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دیا ہے نجی ٹی سے متعلق ججز کے خلاف توہین آمیز پروگرام نشر کرنے کے خلاف توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل اور ملزموں کے وکلا کی عدم پیشی کے باعث سماعت 7دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس اعجاز افضل خان نے ریمارکس دیئے کہ یہی سسٹم ہے۔ پاکستان میں اس سے قبل دو وزرائے اعظم قتل کر دیے گئے ہیں اور انکے مقدمات کی تفتیش بھی اسی پولیس نے ہی کی ہے۔
ججز کیخلاف بینر، پوسٹر لگانے کا ازخود نوٹس سپریم کورٹ نے پولیس رپورٹ پر نمٹا دیا
Nov 17, 2015