نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت سے 15 برس قبل سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے غلطی سے پاکستان آنے والی لڑکی گیتا جو اب بھارت واپس جا چکی ہے۔ گیتا کے والد ہونے کا دعویدار جھوٹا نکلا۔ جناردھن میتہو کا ڈی این اے گیتا سے میچ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست بہار کے جناردھن نے گیتا کا باپ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے جناردھن کے خون کے نمونے لئے گئے تھے۔ گیتا نے بھی جناردھن کی فیملی تصویروں کو ابتدا میں شناخت کیا تھا۔ تاہم جناردھن کے جھوٹا ثابت ہونے پر گیتا کے گھر والے ہونے والے دیگر 3 خاندانوں کے سربراہوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔