لاہور ( خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کا تسلسل ہے جو بہت اہمیت کا حامل ہے، حکومت اور عسکری قیادت دہشت گردی سمیت تمام قومی معاملات پر ایک پیج پر ہیں،۔تقریب میں پی سی ایس آئی آر کے چیئرمین ڈاکٹر شہزاد عالم‘ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سخاوت علی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے منشور کے مطابق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بہتری اور دیگر اہم شعبوں کو فوکس کرکے مستحکم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔