منگل کی صبح مشتبہ افراد کی تلاش میں ایک سواٹھائیس چھاپے مارے گئے: فرانسیسی وزیر داخلہ

Nov 17, 2015 | 16:19

ویب ڈیسک

پیرس واقعے میں ہلاک افراد کی یاد میں منگل صبح عوام کی بڑی تعداد فٹ بال سٹیڈیم اور ریسٹورنٹ کے درمیانی مقام پر جمع ہوئی .حاضرین نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور پھول رکھے جس کے فوری بعد وہ وہاں سے منتشر ہو گئے .انتظامیہ نے شہر میں تین ماہ کی ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے اور شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے وہ کسی جگہ جمع نہ ہوں.تین روزہ سوگ مکمل ہونے پر پیرس شہر کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوئی تو ہیں لیکن لوگ اب بھی خوف وہراس کا شکار ہیں .تمام کاروباری مراکز تاحال نہیں کھلے اور تفریح گاہوں میں لوگوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے .فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے معاونین کی تلاش جاری ہے اور آج صبح بھی پیرس اور مضافات میں ایک سو اٹھائیس جگہ چھاپے مارے گئے ہیں.

مزیدخبریں