لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے روٹ نمبر B-16 بحال کر دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے پرائےوٹ ٹرانسپورٹ آپرےٹر پاکور گلوبل کے اشتراک سے روٹ نمبرB-16 بحال کر دیا ہے۔ یہ روٹ جنرل بس اسٹےنڈ سے عمر چوک ٹاﺅن شپ تک ہے۔ اس روٹ پر ابتدائی طور پر 15آنکائی سی اےن جی بسےں چلائی جائےں گی۔جب کہ بعد مےں بسوں کی تعدا د مےں مرحلہ وار اضافہ کےاجائے گا۔ موجودہ اربن روٹ کی بحالی سے عوام کو محفوظ ، آرام دہ اور معےاری سفری سہولےات مہےا ہوں گی۔ اس روٹ کے 52سٹاپس ہےں جب کہ کم ازکم کراےہ18روپے اور زےادہ سے زےادہ کراےہ40روپے ہوگا۔ اس روٹ کی بحالی کے لئے مقامی تاجروں اور ٹاﺅن شپ کے رہائشیوں نے متعدد بار احتجاجی مظاہرے کئے۔اربن بس روٹ کی دوبارہ بحالی کی تقرےب مےں اےکٹنگ چےف آپرٹےنگ آفےسر اےل ٹی سی مرےم خاور، ڈائرےکٹر پاکور گلوبل سےد نوےداور ڈپٹی جنرل منےجر (آپرےشنز) عاطف مےمن نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...