وقار ملک
امن‘ خوشحالی کے برپا ہونے سے ہی زندگیوں میں سکون اور توانائی حاصل ہو سکتی ہے۔ ہمیں متحد ہوکر برائیوںکے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے کوونٹری میں فاشسٹ اور راسزم کی تنظیم کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے کیا۔ تنظیم کے چیئرمین کونسلر رام لکھا نے کہا کہ برطانیہ نے تمام کمونٹیز کو رنگ و نسل سے بالاتر ہوکرحقوق دیئے اور ان کے مفادات کا دفاع کیا۔ برطانیہ امن کا خواہاں ملک ہے۔ چند افراد معاشرے کو بگاڑنے اور ماحول کو خراب کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کرتے ہیں۔ اگر ہم آپس میں اتحاد قائم کریں‘ معاشرتی بُرائیوں کے خاتمے کیلئے یک جان ہو جائیں تو مٹھی بھر افراد کو شکست دی جا سکتی ہے۔ وائس چیئرین مورگل وانی مارگرے جونز نے کہا کہ ہمارا مقصد امن‘ آتشی کو برپا کرنا ہے۔ ان نیک مقاصد کی تکمیل کیلئے ہم سب کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلنا ہوگا۔ آپس کے اختلافات کو ختم کرکے برطانیہ کو محفوظ بنانا ہوگا۔ ہم برطانیہ میں بسنے والے تمام افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اور ہمارے نیک مقاصد کی تکمیل کیلئے ہمارا ساتھ دیں تاکہ بُرائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ معروف سماجی کارکن ڈاکٹر شگفتہ حمید خان نے کہا کہ برطانیہ نے دنیا میں امن کیلئے جدوجہد کی۔ برطانیہ میں بسنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ برطانیہ کو مضبوط اور خوشحال بنانے میں بھی اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ہماری کمیونٹیز کے درمیان پیار‘ محبت‘یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں آپس کے اختلافات بھلانا ہونگے۔ ہمیں اپنے اپنے ممالک کے افراد سے باہر نکل کر دوسرے ممالک کے افراد کے ساتھ بھائی چارے کا رشتہ بنانا ہوگا تاکہ ایک خاندان جیسا ماحول پیدا ہو۔ ہماری تنظیم کا مقصد امن‘ پیار کاپرچار ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام کمیونٹیز کے افراد ہمارے ساتھ شامل ہوں تاکہ برطانیہ کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جا سکے جس نے دنیا میں امن کا پرچار کیا اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کئے۔ بالکل اسی طرح ہمارے فرائض میں شامل ہونا چاہئے کہ برطانیہ کی تعمیر کریں اور اسے امن کا گہوارہ بنائیں۔
کوونٹری میں فاشزم اور راسزم کے زیراہتمام تقریب
Nov 17, 2016