الشیخ علی الہجویریؒ اور معاصر عالم اسلامی کے موضوع پر عالمی کانفرنس شروع

Nov 17, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے 973ویں سالانہ عرس کے سلسلہ میں"الشیخ علی الہجویری اور معاصر عالم اسلامی" کے موضوع سہ روزہ عالمی کانفرنس شروع ہو گئی، کانفرنس کا افتتاح بلال یٰسین صوبائی وزیر خوراک نے کیا۔ جبکہ کانفرنس سے ڈی جی مذہبی امور اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ڈاکٹر ظہور احمد اظہر ، ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی ، ڈاکٹر غلام معین الدین نظامی کے علاوہ، تیونس سے الشیخ فضل بن محمد القیروانی التونسی ،امریکہ سے ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری، ایران سے آقای اکبر برخورداری ، افغانستان سے پیر سید آغا وحید اللہ شاہ غزنوی نے اپنے اپنے مقالات پیش کیے ۔مقالہ نگاران نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت داتاگنج بخش رحمہ اللہ کے فرمودات پر عمل کر کے ہم اپنی زندگیوں کو صراط مستقیم پر لا سکتے ہیں۔کانفرنس کے دوسرے سیشن میں پروفیسر احمد رفیق اختر کا خصوصی لیکچر ہوا۔

مزیدخبریں