اسلام آباد (جاوید صدیق ) پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن وزارت خارجہ کی سروس سے ریٹائر ہو گئے ہیں رچرڈ اولسن جو پاکستان میں تین برس تک سفیر رہے بعد میں پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ مقرر کئے گئے تھے رچرڈ اولسن کی ریٹائرمنٹ پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک بیان میں رچرڈ اولسن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ امریکی محکمہ خارجہ کے ممتاز افسر تھے جنہوں نے مشرق وسطیٰ افریقہ اور پھر پاکستان اور افغانستان میں اپنے فرائض انجام دیئے۔ رچرڈ اولسن کی جگہ پاکستان اور افغانستان کیلئے اب ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نیا خصوصی نمائندہ مقرر کرے گی۔ نئے خصوصی نمائندہ کی تقرری میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔ رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ 3سال پہلے کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت بہتر ہے۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کے لیے پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہوگا، امریکی نمائندہ خصوصی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فون پر الوداعی رابطہ کیا۔ دونوں رہنما¶ں کے درمیان پاکستان امریکہ تعلقات خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ رچرڈ اولسن نے کہا کہ3سال پہلے کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت بہتر ہے، پاکستان نے معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جو قابل تعریف ہیں، اسحاق ڈار نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کے لیے پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہوگا، اسحاق ڈار نے خطے میں امن کے لیے اولسن کی کوششوں کو تعریف کی۔
اولسن