اسکارف سے پھانسی لے لو‘ امریکہ میں مسلم ا سکول ٹیچر کو نامعلوم شخص کی دھمکی

جارجیا (آئی این پی) امریکہ میں مسلم سکول ٹیچر کو نامعلوم شخص نے دھمکی دی ہے کہ حجاب سے خود کو پھانسی لگا لو کیونکہ ٹرمپ کے امریکہ میں اس کی اجازت نہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں مسلم سکول ٹیچر مائیرا ٹیلی جو ڈاکلا ہائی سکول گوئنٹ کاﺅنٹی کی ٹیچر ہے، انہیں کلاس روم میں گمنام دھمکی آمیز نوٹ موصول ہوا، جس میں لکھا ہے کہ مس ٹیلی آپ کا حجاب ممنوع قرار دیئے جانا والا ہے، اس لئے آپ اسے گلے میں باندھ کر پھانسی پر کیوں نہیں لٹک جاتی۔

ای پیپر دی نیشن