جھنگ: پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست سکیورٹی گارڈ ہلاک، لواحقین کا شدید احتجاج

جھنگ(نامہ نگار) پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا، لواحقین نے نعش گوجرہ روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق چند یوم قبل تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں نجی فیکٹری میں چوری کی واردات ہوئی، پولیس نے اسی چوری کی شبہ میں سکیورٹی گارڈ جہانگیر کو جو کہ وہاں پر ملازم تھا گرفتار کیا لواحقین کے مطابق پولیس چوکی علی آباد نے مبینہ طور پر اسے پر تشدد کیا اور تشویش ناک حالت میں پھینک کر چلے گئے۔ لواحقین جب جہانگیر کو لے کر ہسپتال گئے تو وہ دم توڑ گیا۔لواحقین نے نعش کو گوجرہ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور انہوں نے ڈی ایچ کیو کے ددنو ں مین گیٹ بندکر دیئے جس کے بعد اے ڈی سی اویس ملک ، اے سی جھنگ شاہد عباس جوئیہ اور ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے لواحقین سے مذاکرات کرنے کے بعد مقدمہ درج کرا دیا گیا اور لواحقین کو یقین دلایا کہ انہیں انصاف دیا جا ئے گا اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی جس کے بعد تمام مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...