پشاور:کرپشن اور ناجائز اختیارات کے استعمال پر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 3 افسر گرفتار

پشاور (آن لائن) قومی احتساب بیورو خیبر پی کے نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تین افسران کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ نیب خیبر پی کے کے مطابق پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالباعث ، ہاوسنگ آفسیرسید جعفر علی شاہ اور جنرل مینجر محمود طارق پر دکانوں اور کمرشل پراپرٹی کی غیر قانونی طریقے سے الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات تھے۔ نیب کے مطابق ان افسران کے خلاف انکوائری کی گئی جس کے دوران ان پر کرپشن، غیر قانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہوئے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...