لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، نارنگ منڈی کسان سراپا احتجاج، شیخوپورہ میں گیس کی بندش کیخلاف مظاہرے

لاہور (کامرس رپورٹر+نامہ نگاران) بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث وزیر اعظم کے لوڈ شیڈنگ میں کمی کی ہدایت پر عمل درآمد مشکل ہو گیا اور شہروں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کے علاوہ مرمت کے نام پر بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ۔ارسا کی جانب سے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی اور پی ایس او کی جانب سے تیل کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے گزشتہ روز بجلی کی مجموعی پیداوار میں 1500 میگا واٹ سے زائد کی کمی ہو گئی جس کے باعث شہروں میں لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھا دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں 6 سے 7 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی اور مرمت کے نام پر کئی فیڈرز 8 گھنٹے کے لئے بند رکھے گئے ۔گزشتہ روز دیہی علاقوں میں 8سے10گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ ادھر نارنگ منڈی میں تین فیڈروںگھڑیال کلاں، میر ووال اور کالا خطائی میں روزانہ8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر کسانوں کا شتکاروں اور زمینداروں نے پریس کلب کے سامنے واپڈا کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کے مطابق 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے کسانوں کو پریشان کر رکھا ہے گندم کی بوائی میں بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت نوٹس لے اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں نے تین مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے مظاہرین کے مطابق رات9بجے سے لیکر صبح7بجے تک گیس کے پریشر میں کمی کر دی جاتی ہے جس سے گھریلو صارفین کوشدید مشکلات کا سامنا ہے مظاہرین نے ہائوسنگ کالونی ، پریس کلب اور محلہ روشن پورہ میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...