تحریک انصاف فائونڈرز گروپ کا ارد گان کو خط، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کے فیصلے پر معذرت کر لی

Nov 17, 2016

لاہور (آئی این پی )تحر یک انصاف کے فائونڈرز گروپ کے سربراہ اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے پار لیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کے فیصلے پر ترکی کے صدر سے معذرت پر مبنی خط لکھ دیا ۔ فائونڈرز گروپ کے سر براہ اکبر ایس بابر کی جانب سے ترک صدر طیب ارد گان کو لکھے جانیوالے خط میں کہا کہ آپ مسلمان ممالک کے محسن ہیں اور آپ کی پاکستان آمد سب پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے تحر یک انصاف نے آپ کے پار لیمنٹ سے مشتر کہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا جو فیصلہ کیا ہے میں اس پر آ پ سے معذرت چاہتے ہیں۔ ہم ترکی کے عوام اور آپ کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں