کراچی (آن لائن) سابق سیکرٹری اطلاعات زاہد میمن لندن میں دوران علاج انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سیکرٹری اطلاعات زاہد میمن لندن میں دوران علاج انتقال کر گئے ، زاہد میمن کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازان وہ سینے کے انفیکشن کے باعث کوما میں چلے گئے تھے اور گذشتہ 19 روز سے کوما میں ہی تھے۔ زاہد میمن سیکر یٹری اطلاعات، ڈی جی مائنز اینڈ منرل اور سپیشل سیکریٹری داخلہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔