ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ گلگشت کے علاقہ میں علیحدگی کا دعویٰ دائر کرنے پر شوہر نے بیوی ساس اور سالی پر تیزاب پھینک دیا سالی کا جسم جھلس گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ انعم بی بی کی دو سال قبل عمران سے شادی ہوئی تاہم گھریلو ناچاقی کی وجہ سے انعم نے عدالت میں علیحدگی کا دعویٰ دائر کر دیا جس کی رنجش پر عمران نے اپنے عزیز شہباز کے ساتھ مل کر ناکہ چوک کے قریب بازار سے واپس آتے ہوئے اپنی سالی بلقیس بی بی، بیوی انعم بی بی اور سالی عروسہ پر تیزاب انڈیل دیا۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔