ڈیرہ بگٹی( آن لائن) ڈیرہ بگٹی تحصیل سوئی میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کی جانب سے لوگوں کے مکانات گرانے کے خلاف قبائلی رہنما میر جان محمد بگٹی کی قیادت میں شدید احتجاج کیا گیا۔ 99شہریوں کی درخواست پر کمپنی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ دریحان کالونی میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے50سے زائد گھروں کو سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کی جانب سے گرایا گیا۔ جس کے بعد متاثرین اور شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔
ڈیرہ بگٹی: سوئی نادرن گیس کی جانب سے 50گھر گرانے کیخلاف قبائل کا احتجاج
Nov 17, 2016