واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سیلفی کے باعث اموات میں پاکستان امریکہ سے بھی آگے نکل گیا۔ جبکہ بھارت دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں بھارت میں سب سے زیادہ سیلفی اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ اور بھارتی انسٹیٹیوٹس کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مارچ 2014ء سے ستمبر 2016ء تک پوری دنیا میں سیلفی لینے کے دوران اموات 127 تھیں جن میں سے صرف بھارت میں 76 سیلفی اموات ہوئیں۔ ان دو برسوں میں پاکستان میں 9، امریکہ میں 8 اور روس میں 6 سیلفی اموات ہوئیں۔