لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین ریاض اللہ خان اور مرکزی رہنما عاصم رضا نے حکومت سے فائن میدہ ایکسپور ٹ کی اجازت دینے اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اڑھائی لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کی جا چکی تاہم 6 لاکھ ٹن گندم کی ایکسپور ٹ کا ٹارگٹ مکمل ہونے تک ایکسٹینشن بڑھائی جائے ۔
حکومت فائن میدہ برآمد کرنے کی اجازت دے: ریاض خان، عاصم رضا
Nov 17, 2016