طیب اردگان کو خوش آمدید، برادرانہ تعلقات بڑھیں گے: تاجر

Nov 17, 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کا کاروباری طبقہ طیب اردگان اور ترکی کے کاروباری بھائیوں کو دل کی گہرائی سے خوش آمدید کہتا اور دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا عہد کرتا ہے ۔اس امر کا اظہارایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیر مین میاں رحمان عزیز، مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر و ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چیئرمین خواجہ خاور رشید ،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن میں برسر اقتدار گروپ کے سربراہ عاصم رضا،آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی ،ایل سی سی آئی کی جیم اینڈٖ جیولری کمیٹی کے کنوینئر محمد عرفان شمسی اور لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاویدکیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو ترکی کے کاروباری بھائیوں کے ساتھ بزنس تعلقات بڑھانے میں کئی گنا زیادہ خوشی محسوس ہوگی ۔

مزیدخبریں