کراچی(مارکیٹ رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی پر100 انڈیکس 111.80 پوائنٹس اضافہ پردوبالائی حدیں عبور ہوکرکے 42404.47 کی ریکارڈ سطح پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 14ارب 43کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے‘ آئل وگیس ‘ ورلڈ کال‘ ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹرز کی خریداری کے اچھے اثرات اورکئی مثبت عوامل کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص کی زائد خریداری کرکے اسے آئندہ دنوں کی اچھی اطلاعات پرحاصل کرلئے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار424 کمپنیوں تک رہا ۔ جس میں 184 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 209 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور31کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سٹاک مارکیٹ : 111 پوائنٹس کی تیزی کے باوجود کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرگئیں2 بالائی حدیں بحال
Nov 17, 2016