وزیراعظم ہاؤس آمد پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا پرتپاک استقبال,ون آن ون ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

ترک صدر رجیب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا. اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، سائرہ افضل تارڑ بھی موجود تھے۔پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی پیش کی، دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے،،، جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ترک صدر وزرا سے مصافحہ کیا،، ترک صدر نے بھی اپنے وفد کا تعارف وزیراعظم نواز شریف سے کرایا اس کے بعد ترک صدر نے وزیراعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات بھی کی. جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال،عالمی امن اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی. ترک صدر نے شاندار استقبال پر وزیراعظم نواز شریف کا شکر یہ ادا کیا.

ای پیپر دی نیشن