لاہور(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارلحکومت لاہور اور ملک کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو ہونے والی بارش سے سردی میں اضافہ ہو گیا، گرج چمک کے ساتھ گذشتہ روز ہونے والی بارش سے خشک سردی کا خاتمہ ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، راولپنڈی، ژوب ڈویژن، خیبرپی کے، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپی کے چراٹ 26، دیر 19، سیدو شریف، لوئر دیر 15، مالم جبہ 14، رسالپور 10، پشاور 09، بالاکوٹ 08، کاکول 07، پاراچنار، میرکھانی 06، بنوں 05، کالام، دروش 02، چترال 01، پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ، بوکرہ 15، سیدپور، زیرو پوائنٹ 11)، مری 11، راولپنڈی (شمس آباد 10، چکلالہ 07)، چکوال 04، منڈی بہاوالدین 02، کامرہ 01، بلوچستان: ژوب 10، کشمیر : مظفرآباد 08، راولاکوٹ 06، گڑھی دوپٹہ 04 اور کوٹلی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
بارش