تعلیمی کانفرنس اورتعلیمی مسائل۔۔۔

مکرمی! ضلع نارووال میں اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے کوئی منظم فورم موجودنہیں جس کی وجہ سے اساتذہ مسائل حل نہیں ہوتے دوسال ہوچکے ہیں اساتذہ کوپے پیکج نہیں دیاگیااورنہ ہی پروموشن دی گئی ہے۔محکمہ تعلیم ضلع نارووال ڈی ای اواورسی ای اوسے مطالبہ کیا جاتاکہ اساتذہ کوبلاتاخیرپے پیکیج پروموشن دی جائے اورمسائل حل کیے جائیں تاکہ اساتذہ اضطرابی کیفیت سے نجات حاصل کرکے پوری دل جمعی سے تعلیم وتدریس کاعمل جاری رکھیں۔اگرمحکمہ تعلیم اساتذہ مسائل کوبروقت حل کرے اساتذہ کودفاترکے دھکے نہ کھاناپڑیں اساتذہ کوسکول سے بھاگ جانے والے بچوں اورنئے داخلے کے لیے گھرگھراورگلی گلی نہ رولایاجائے اوراساتذہ کرام صرف کلاس روم تعلیم وتدریس پر توجہ دیں توفروغ تعلیم کے لیے کئی گنابہترنتائج برآمدہوسکتے ہیں۔تعلیمی کانفرنسیں وقت کی ضرورت ہے ان کانفرنسوںمیںاساتذہ کوجوق درجوق شریک ہونا چاہیے تاکہ ماہرین تعلیم کے مباحثوں اور مذاکروں میں تعلیمی مسائل کاحل پیش کیاجاسکے۔

(ابو معاذ باجوہ ، نارروال)

ای پیپر دی نیشن