لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے اقامہ جیسا ایک برا فیصلہ انصاف کی ساکھ کو تباہ کر دیتا ہے۔ ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا انصاف کے قتل کے اپنے نتائج سامنے آئیں گے۔ معزز ججز کا کہا درست ”پانامہ فیصلہ برسوں یاد رکھا جائے گا لیکن بری مثال کے طور پر“۔