ایران سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب سے تعاون پر تیار ہیں: اسرائیلی آرمی چیف

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیل کی فوج کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کیلئے تیار ہے کیونکہ دونوں ملکوں کا مشترکہ مفاد ایران کو روکنے سے وابستہ ہے لیفٹیننٹ جنرل گیڈی ائرنکوٹ نے پہلی مرتبہ عربی زبان کے ایک آئن لائن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا لبنان میں موجود حزب اللہ تنظیم پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے سعودی عرب نے حالیہ دنوں ایران پر دباﺅ بڑھاتے ہوئے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عرب ملکوں میں اپنا اثر ورسوخ بڑھانے کے لئے حزب اللہ سمیت مختلف جنگجو گروپوں کو استعمال کر رہا ہے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بہت سے تجزیہ کاروں کے خیال میں ایران سے مشترکہ دشمنی کی وجہ سے سعودی عرب اور اسرائیل میں اشتراک پیدا ہو سکتا ہے اسرائیلی فوج کے سربراہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا سعودی عرب کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ ہوا ہے تو انہوں نے کہا ہم یہ معلومات فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو دونوں ملکوں کے بہت سے مشترکہ مفاد ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں صدر ٹرمپ کی ایران پر دباﺅ بڑھانے کے انتخابی وعدے پر کامیابی نے یہ مشرقی وسطیٰ میں نئی سیاسی صف بندی اور اتحاد بنانے کا موقع فراہم کیا ہے جنرل ائرنکوٹ نے کہا کہ ایران کے خطرے کا سامنا کرنے کیلئے ایک مفصل دفاعی منصوبہ تیار کیا جانا چاہئے اور وہ معتدل عرب ریاستوں کو دفاعی ماہرات اور خفیہ معلومات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...