اسلام آباد (این این آئی) پارلیمنٹ ہاﺅس میں وزیراعظم چیمبر سے ملحقہ راہداریوں پر سکیورٹی اہلکار نے فاروق ستار سے راستہ چھوڑنے کا کہہ دیا، اس موقع پر دونوں میں دلچسپ نوک جھونک بھی ہوئی۔ فاروق ستار برا مان گئے۔ اہلکار بولا وزیراعظم نے یہاں سے گزرنا ہے جگہ خالی کر دیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ ارے بھائی پبلک کو نکالو، پارلیمنٹرینز کو کیوں نکالتے ہو؟ اہلکار بولا، سر ہماری نوکری کا مسئلہ ہے۔ اس پر فاروق ستار پسیج گئے۔ اہلکار کے کندھے پر تھپکی دے کر بولے تمہاری نوکری نہیں جاتی، وہ وزیراعظم ہیں، کوئی بادشاہ تھوڑی ہیں۔
راستہ
راستہ خالی کر دیں: سکیورٹی اہلکار، وزیراعظم ہیں کوئی بادشاہ تھوڑی : فاروق ستار کا جواب
Nov 17, 2017