نئی دہلی(این این آئی) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا نوٹ بندش کا فیصلہ تغلقی تھا جس سے ملک کو 3.75 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مودی حکومت کے ذریعے 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کے فیصلے پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آج ملک میں محمد تغلق کی حکمرانی لوٹ آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوٹ بندش کو اتنا زیادہ اہم فیصلہ سمجھا گیا کہ وزیراعظم نے ریزرو بینک کے گورنر یا وزیر خزانہ کے بجائے خود اس فیصلے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کو لگا کہ نوٹ بندش سے ان کا مقصد پورا نہیں ہوتا تو پھر انہوں نے کیش لیس معیشت کی بات کرنا شروع کردی۔
یشونت سنہا
نوٹ بندش سے چارلاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا: یشونت سنہا
Nov 17, 2017