سی پیک غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے مقناطیسی کشش کا حامل ہے: شوکت عزیز

Nov 17, 2017

بیجنگ(آئی این پی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے بیجنگ میں انٹر نیشنل تھنک ٹینک سمپوزیم میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کا پرچم بردار منصوبہ سی پیک پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مرکز ی حیثیت اختیار کر چکا ہے،سی پیک غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مقناطیسی کشش کا حامل منصوبہ ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنے کی وجہ سے پاکستانی معیشت روز افزوں استحکام پا رہی ہے، سی پیک کے فوائد پاکستان کے عوام کی زندگیوں پر بہت مثبت اثر چھوڑ رہے ہیں،پاکستانی سوسائٹی زیادہ ترقیاتی منصوبوں کی منتظر ہے،چین کا اوبور منصوبہ تاریخی مثبت منصوبہ ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کی نیشنل کانگریس آف سی پی سی کے 19ویں اجلاس سے متعلق بیجنگ میں انٹر نیشنل تھنک ٹینک سمپوزیم میں خطاب کے دوران سابق نے کہا کہ چین کا اوبور منصوبہ تاریخی مثبت منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی نیشنل کانگریس آف سی پی سی صرف چینی عوام کے لئے نہیں بلکہ عالمی سطح پر طویل پائیدار خوشحالی کی تلاش میں سرگرداں ہے ۔
شوکت عزیز

مزیدخبریں