بینظیر قتل کیس: ضمانت منسوخی کی درخواست پر سعود عزیز‘خرم شہزاد اور دیگرکو نوٹسز جاری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میںسزا یافتہ ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست پر ملزم سعود عزیز اورخرم شہزاد اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔ سانحہ لیاقت باغ میں شہید ہونے والے پیپلزپارٹی کے کارکن کی بیوہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، درخواست گزار کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم سعود عزیز اور خرم شہزاد کی ضمانت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے ،ملزمان کو ضمانت ملنے کے بعد ایک ملزم کو ایس ایس پی سپیشل برانچ لگادیا گیا ہے ،اس پر جسٹس اعجازافضل نے کہا کہ فریقین کو نوٹس جاری کرر ہے ہیں ، عدالت عظمیٰ نے سابق سی پی ا و روالپنڈی سعود عزیزاور ایس ایس پی سپیشل برانچ خرم شہزاد سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔ یا د رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں پولیس افسران کو 17،17سال کی سزا کا حکم دیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...