5 دسمبر کو شو آف پاور، پیپلز پارٹی نے تیاریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی نے 5 دسمبر کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں ’’شو آف پاور‘‘ کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔ پی پی پی کے اندرونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسلام آباد میں عوام کی ایک بڑی تعداد پی پی پی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام میں شریک ہوگی۔ ’’پاور شو‘‘ کو کامیاب بنانے کیلئے متعدد کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس بھی آئندہ ہفتہ بلایا جائے گا۔ گزشتہ روز پی پی پی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی صدارت میں مرکزی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کے صوبائی صدور اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ جس میں جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ پنڈال کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صوبہ پنجاب مصطفیٰ نواز کھوکھر کو بنایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنڈال میں کرسیاں بھی لگائی جائیں گی۔ رابطہ عوام مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور عامر پراچہ روزانہ کی بنیاد پر پارٹی کے عہدیداروں سے رابطہ کریں گے اور مشارت کریں گے۔ جلسہ کا وقت 2 بجے مقرر کیا جائے گا۔ جس سے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، کے پی کے اور دوسرے صوبوں کے صوبائی صدور اور دیگر مرکزی رہنماؤں کا خطاب ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...