کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 150.52 پوائنٹس کے اضافے سے 40813.31 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 25 ارب98 کروڑ 5 لاکھ 91 ہزار 307 روپے کا اضافہ رونماء ہواتاہم تجارتی حجم میں ایک ارب77 کروڑ 55 لاکھ 27 ہزار 134 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں63 لاکھ 35 ہزار 780 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 150.52 پوائنٹس کے اضافے سے 40813.31 پوائنٹس پر بندہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 356کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 166کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 160کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 30کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی کالگیٹ پالمولیو کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 109روپے کے اضافے سے 2430روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاکستان ٹوبیکو ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 62روپے کی تیزی سے 1312روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز ایکس ڈی اور شپہائر ٹیکس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 250روپے کی مندی سے 6800روپے اور شپہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت بھی 90.24روپے کی کمی سے 1714.72روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار آزگارڈ نائن کے حصص میں ہوا جو ایک کروڑ 35لاکھ 40ہزار 500شیئرز رہا جس کی قیمت 15روپے سے شروع ہو کر 15.15 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈکے 76 لاکھ 76 ہزار 500 ہزار حصص کے سودے 34.62 روپے سے شروع ہو کر 35.04روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 9کروڑ 67 لاکھ 9ہزار 460حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 1کروڑ 65 لاکھ 97ہزار 478روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 83کھرب 75ارب 61کروڑ 71لاکھ 37ہزار 285روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 1ارب 59کروڑ 77لاکھ 28ہزار 592روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 116کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 13کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور ایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 9لاکھ 25ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔