لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف ریلیٹرز پاکستان کے صدر میجر ریٹائرڈ محمد رفیق حسرت نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کے کاروبار دشمن فیصلوں کو واپس لے کر حکومت کے مخالفین میں کمی کا باعث بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن کے ڈیفنس میں اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے چیئرمین اور مشیر وزیراعظم ہارون اختر اور وزیراعظم شاہد خاقان کوتحریری طورپر خدشات اور مشکلات سے آگاہ کیا ہے لیکن تاحال کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر نے ویلیوایشن ٹیبل بناتے وقت پورے پاکستان میں جو غلطیاں کی ہیں انہیں فوری ٹھیک کیا جائے بصورت دیگر فیڈریشن آف ریلیٹرز سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔