اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں ایل این جی کی درآمد کا بین الاقوامی کنسورشیم تحلیل ہو گیا غیر ملکی خیبر ایجنسی کے مطابق شپنگ کمپنی ہوئیگ ایل این جی کا کہنا ہے کہ ترکی کی گلوبل انرجی انفراسٹرکچر سے معاہدہ نہیں ہو سکا ایگزون مویل پچھلے ماہ ترک کمپنی سے اختلافات پر کنسوریشم سے نکل گئی تھی تکمیل پر پاکستان میں ایل این جی کا یہ تیسرا بڑا منصوبہ ہو گا۔ہوئیگ پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں فلوئنگ سٹوریج ری گیش فیکشن کے متبادل مواقع تلاش کر رہے ہیں۔