بیول( نامہ نگار)پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلی راجہ جاویدا شرف نے کہاکہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ہوا ہے اور موجودہ نااہل لیگی قیادت سے اہلیان گوجرخان سخت مایوس ہیں عوام اب پیپلزپارٹی کے دور اقتدار کو یاد کررہے ہیں جب سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بلا تفریق عوام کی خدمت کی اور اب الیکشن مہم میں بھرپو ر پذیرائی مل رہی ہے اور متعددسیاسی دھڑے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں گوجرخان کے عوام کی نظریں اب صرف اور صرف سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پر ہی لگی ہوئی ہیں او رانشااللہ الیکشن 2018میں پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرئے گئی ان خیالا ت کااظہار اُنہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا۔