نوازشریف کا حقائق سامنے لانے کا عزم‘ ہتھ ہولا رکھنے کا مشورہ مسترد

Nov 17, 2017

اسلام آباد (محمد نواز رضا/وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے رابطہ عوام کے لئے اپنے ’’نئے سیاسی بیانیہ‘‘ کو حتمی شکل دیدی ہے۔وہ 19 نومبر 2017ء کو کھل کر ان عوامل پر روشنی ڈالیں گے۔جن کے باعث ان کو اقتدار سے الگ کیا گیا ہے۔ میاں نوازشریف نے نرم پالیسی اختیار کرنے کے مشورے کو قابل درخور اعتنا نہیں سمجھا تاہم وہ اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) جلد نئی یوتھ اور خواتین پالیسی کا اعلان کرے گی۔سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارٹی کے پالیسی ساز ادارے کو یوتھ اور خواتین کے لئے پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنما میاں نوازشریف کو ’’ہتھ ہولا‘‘ رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن میاں نوازشریف نے کہا کہ وہ حقائق کو منظر عام پر لاکر اپنی پوزیشن کلیئر کریں گے اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر قوم کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔

مزیدخبریں