مختلف علاقوں میں کریک ڈائون ،11 فوڈ پوائنٹس کوناقص صفائی پربھاری جرمانے

Nov 17, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم نے ماشااللہ ریفریشمنٹ اینڈ ملک شاپ،سویٹ پیلس،گراٹو جلیبی،نرالہ حلوہ پوری اور ریڈ روک فرائیڈ چکن اینڈ پزا ، جہلم میں واقع بلال ٹائون میں واقع عالمگیر چکن شاپ اورکھرالہ میں واقع عمران چکن شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر مجموعی طور پر 65,000کے جرمانے اور ناقص ،زائدالمعیاد اشیاء تلف کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گجر خان ریلوے سٹیشن،فاروق اعظم روڈ،سروس روڈ،ڈھوک کشمیریاں،سرافہ بازار،مین مارکیٹ،سکھو روڈ،جی ٹی روڈ مری،لوئر مال بازار مری،کمپنی باغ مری،غوثیہ روڈ ڈھوک کالا خان،سروس روڈ،صادق آباد،چراہ روڈ اور ایوب شاہ روڈکا دورہ کیا اور معائنہ کے دوران ماشااللہ ریفریشمنٹ اینڈ ملک شاپ،سوئیٹ پیلس،گراٹو جلیبی،نرالہ حلوہ پوری اور ریڈ روک فرائیڈ چکن اینڈ پزا کو صفائی کے ناقص انتظامات پربالترتیب 1500,10,000,25,000,4000,6000,10000 اور مجموعی طور پر 56,500 روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جہلم میں معائنہ کے دوران بلال ٹائون میں واقع عالمگیر چکن شاپ اورکھرالہ میں واقع عمران چکن شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث بالترتیب1500اور3000روپے کے جرمانے کئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی چکوال کی ٹیم نے چوآروڈ پر ایگزیٹو فیملی سپر سٹور پر موجود200v گرام کھلا رنگ تلف کر دیا گیا اور دوکلو رنگدار سلانٹی کو فروخت سے روک دیا گیا۔ذیشان ریفرشمنٹ ہوٹل پر موجود 180 گرام کھلا رنگ تلف کر دیا گیا۔چوآروڈ تھرپال پر واقع فیضان جنرل سٹور پر موجود1.50 کلو گلے سڑے پھل تلف کر دئے۔بسم اللہ ہوٹل کو گندے فریزرز کو موجودگی اور ہئیر نیٹ کی غیر موجودگی کی وجہ سے 5000 روپے جرمانہ کر دیا،چوآ روڈ پر واقع منہاس ہوٹل،پشاور چپل کباب اینڈ فش فرائی،الغازی ہوٹل،چوآروڈ تھرپال پر واقع نیو الغازی ہوٹل کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے۔

مزیدخبریں