نبی کریم ؐ کا اسوہء حسنہ مسلمانانِ عالم کیلئے مشعل راہ ہے، طاہرہ اورنگ زیب

Nov 17, 2017

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگ زیب اور رکن پنجاب اسمبلی لبنٰی ریحان پیرزادہ نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کا اسوہء حسنہ تمام مسلمانانِ عالم کیلئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ا سلامی معاشرے کی بنیادوں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔اِن خیا لات کا اظہارانہوں نے راولپنڈی آ رٹس کو نسل میں استقبالِ ماہء ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ ڈویثرنل مقابلہء نعت خوانی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ بنی آ خر الزماںحضرت محمدﷺ کی زندگی کا مطا لعہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ آپ ﷺ کی تما م زندگی ہمارے لئے ایک نمو نہ ہے۔ آپ کے اسوہ ء حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہم نہ صرف اِس دُ نیا میں بلکہ آخرت میں بھی کا میا بی حا صل کر سکتے ہیں۔اِس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے کہا کہ راولپنڈی آ رٹس کو نسل نے اپنے فرائض میں یہ بات شا مل کر رکھی ہے کہ تمام مواقع پر اُن کی منا سبت سے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے۔ آج کی یہ با برکت محفل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اُ نھوں نے کہا کہ ہم کتنے خُوش قسمت ہیں کہ ہم نبی آ خرالزماں ﷺ کی اُ مت ہیں۔ ربیع الا ول کا مقدس مہینہ اِس بات کی تلقین کر تا ہے کہ ہم تمام مسلمان ایک قوم ہیں اور ہمیں آپس میں بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑ ھنا چاہیے۔ مقابلے میں اٹک، جہلم، سو ہاوہ، خضرو،ٹیکسلا ،واہ راولپنڈی، اسلام آ باد سے تعلیمی اداروں کے طلباء و طا لبات کے علاوہ نبی پاک ﷺ کے مداحوں نے آ پ ﷺ کی شان میں نذرانہء عقیدت پیش کیا۔ مقابلے میں ججز کے فرائض معروف شاعر نسیم سحر،خافظ نور احمد قادری اوراسحاق ساقی نے انجام دئیے۔ فیصلے کے مطابق پندرہ سے پچیس سال تک کے کی عمر میںلڑ کیوں میں پہلی پو زیشن سُندس حسن جن کا تعلق مری سے تھا دوسری پو زیشن پینش مصطفیٰ گورئمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ایف بلا ک اور اقصیٰ فاطمہ کوہسار مو میو پیتھک کا لج راولپنڈی نے حا صل کی تیسری پو زیشن کشمالہ ستی نے حاصل کی۔ لڑ کوں میں پہلی پو زیشن حسن عباس، دوسری شہروز علی جبکہ تیسری پو زیشن فدا المصطفیٰ نے حا صل کی۔پندرہ سال تک کی عمر میں بچوں میں پہلی پو زیشن فاطمہ منصور اور لا ئبہ ماہ نور، دوسری پو زیشن ایشا منصور اور لا ئبہ نے جبکہ تیسری پوزیشن انیقہ عثمان نے حا صل کی ۔

مزیدخبریں