سکول سربراہان پنجاب ایگزامینیشن کمشن کے تحت پنجم و ہشتم امتحانات کیلئے زیادہ سے زیادہ داخلے بھجوائیں: ڈی ای او سکینڈری ملتان

Nov 17, 2017

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ملتان ریاض احمد خان نے گرلز و بوائز سکولز سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت پنجم و ہشتم کے امتحانات کے لئے زیادہ سے زیادہ طلبا وطالبات کے داخلے بھجوائیں ۔ وہ محکمہ تعلیم ضلع ملتان کے 48سکولز کلسٹر ہیڈ انچارجز کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ میٹنگ میں کلسٹر ہیڈ انچارجز نے پنجم و ہشتم کے داخلے بھجوائے جانے کے متعلق رپورٹس پیش کیں - ڈی ای او نے ہدایت کی کہ امسال ہر کلسٹر سنٹر 10 فیصدزائد داخلے بھیجے واضح رہے کہ تمام سرکاری سکولز کے طلبا وطالبات پنجاب ایگزامینیشن کمشن ’’پیک ‘‘ کے تحت پنجم و ہشتم کے امتحان میں شریک ہوتے ہیں مگر بہت کم تعداد میں پرائیویٹ سکولزاپنے طلبا وطالبات کا ’’پیک ‘‘ کے تحت پنجم و ہشتم کا امتحان دلواتے ہیں۔

مزیدخبریں