پاکستانی معاشرہ کشمکش اورسیاسی تناؤ کاشکار، صبر وبرداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا: ڈاکٹر طاہر امین

Nov 17, 2017

ملتان( نمائندہ نوائے وقت) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے" صبر و برداشت کے عالمی دن "کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستانی معاشرہ آج جس کشمکش اور سیاسی تناؤ سے دو چار ہے اس کے حل کے لئے برداشت ، رواداری اور پرامن بقائے باہمی پرمبنی کلچر کو فروغ دینا آج کا ناگزیر تقاضا ہے ۔ انسانی تاریخ میں صبر و برداشت کو سماجی ہم آہنگی کے قیام میں کلیدی حیثیت حاصل رہی ہے اس سلسلے میں جامعات کے اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنے کردار کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ رہیں۔ 

مزیدخبریں