جہلم(نامہ نگار )تحفظ ختم نبوت کے لیے ہر مسلمان جان تک قربان کرنا اپنی سعادت سمجھتا ہے جملہ عبادات کی اساس محبت رسول ؐ ہے ان خیالات کا اظہار ممبر ضلعی امن کمیٹی جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ غلام سرور نورانی نے کیا انہوں نے مذید کہا کہ عشق مصفطیٰ ؐ سے خالی دل بارگاہ الہی میں سرخرو نہیں ہو سکتے قبلہ عالم حضرت سید نا پیر مہر علی شاہ گولڑوی امام الشاہ احمد نورانی ودیگر علماء حق نے قادیانیت کے خلاف برسر پیکار ہو کر اپنے ایمان کامل کا ثبوت دیا امام الشاہ احمد نورانی نے تو اپنے رفقا ء سمیت خون کی ندیاں عبور کر کے قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم قرار دلوایا آج صاحب اقتدار حضرات ترمیم کرنے والی سازش کو کیوں بے نقاب کرنے میں لیت ولعل کر رہے ہیں ارباب اقتدار کو یہ بات زہین میں رکھنی چاہیے کہ تحفظ ختم نبوت کے لیے ٹال مٹول سے ان کا اپنا ایمان بھی مشکوک ہو جاتا ہے تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے مطالبات حقائق پر مبنی ہیں انہیں فلفور تسلیم کرنا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے ۔