سٹی ٹریفک پولیس کا18سال سے کم موٹر سائیکل ،گاڑی اور رکشہ چلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اب تک2907موٹر سائیکل ،گاڑی اور رکشوں کوچالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ698موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو مختلف ٹریفک سیکٹرز میں بند کروایا گیا۔بند گاڑیوں کو والدین کی طرف سے ذاتی ضمانتی مچلکوں پر چھوڑا جارہا ہے۔چھوڑے جانے والی موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں اور رکشوں کے ڈرائیورز کا ریکارڈ بھی محفوظ کیا جا رہا ہے دوسری بار خلاف ورزی پر والدین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔علاوہ ازیں سٹی ٹریفک پولیس کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کاروائی جار ی ہے رواں ماہ کے دوران اب3727دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ،رواں ماہ کے دوران غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 10990گاڑیوں اور بغیر نمبر پلیٹس742گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی اورآگاہی دینے کیلئے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچرز بھی دیئے جا رہے ہیں۔