اردواور پنجابی کے معروف شاعر، ادیب ، محقق ایم آر شاہد(تمغہ امتیاز) کی نئی کتاب ’’شہداء وطن‘‘ شائع ہو گئی ہے ۔ اس سے قبل ان کی نو تصانیف شائع ہو کر قارئین سے داد وتحسین حاصل کر چکی ہیں۔ انکی پہلی پانچ تصانیف صدارتی ایوارڈ یافتہ ہیں۔ اس نئی کتاب میں پاک فضائیہ، بحریہ اور بری افواج کے شہداء کی قابل فخر داستانیں رقم ہیں۔ جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر دیا۔نشانِ حیدر پانے والے شہدائ، ضربِ عضب کے شہدائ، اقلیتی برادری کے جانثاراور مختلف سانحات کے شہیدوں کے حالات و واقعات شامل ہیں۔ یہ کتاب وسیم عالم 0300-6310044 تعمیر پاکستان پبلی کیشنز، کمرہ نمبر16، دوسری منزل ، ڈیوس ہائٹس38، ڈیوس روڈ لاہور نے خوبصورت سرورق کے ساتھ شائع کیا ہے۔ اس ضخیم کتاب کی قیمت900روپے ہے جو علم و عرفان پبلشرز اردو بازار لاہور سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ (تبصرہ:محمد شعیب)