ثاقب نثار کی 17 جنوری کو ریٹائرمنٹ آصف سعید کھوسہ نئے چیف جسٹس ہونگے

اسلام آباد (محمد صلاح الدین خان/ نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار آئندہ سال 17جنوری 2019 کو ریٹائرہوجائیں گے، ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس بنیں گے۔ سپریم کورٹ کے موجودہ جج صاحبان میں سے 8 کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے کا موقع ملے گا جبکہ موجودہ 8ججز چیف جسٹس کے عہدے تک پہنچنے سے پہلے ریٹائرمنٹ کی حد عمر 65سال تک پہنچ جائیں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد 8ججوں کو باالترتیب یہ عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا۔ 18جنوری 2019 کو مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے اور اسی سال 20 دسمبر2019 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس کھوسہ کے بعد مسٹر جسٹس گلزار احمد اس عہدہ پر فائزہوں گے، وہ یکم فروری 2022 کو چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائر ہوں گے۔2 فروری 2022 کو مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور 16ستمبر 2023 تک اس عہدے پر رہنے کے بعد ریٹائرڈ ہوجائیں گے ،عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس ہوں گے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ25اکتوبر 2024 تک چیف جسٹس رہیں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس مقرر ہوں گے جو 4اگست 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے ۔جسٹس اعجاز الااحسن کے بعد مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ چیف جسٹس کے عہدہ پر فائز ہوں گے، جسٹس سید منصور علی شاہ 27نومبر2027کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچیں گے ،جس کے بعد جسٹس منیب اختر کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا، جسٹس منیب اختر13دسمبر 2028 کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ کر سبکدوش ہوں گے ۔ ان کے بعد مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس ہوں گے ، وہ 22 جنوری 2030 کو ریٹائر ہوں گے۔ عدالت عظمیٰ کے دیگر 8جج صاحبان جو چیف جسٹس کے عہدہ تک پہنچنے سے پہلے ہی ریٹائرڈ ہو جائیں گے ان میں سے جسٹس شیخ عظمت سعیدآئندہ سال 27اگست2019 کو ،جسٹس مشیر عالم 17اگست 2021 کو، جسٹس مقبول باقر 4اپریل 2022 ، جسٹس منظور احمد ملک 30اپریل 2021 ، جسٹس سردار طارق مسعود 10مارچ2024 ،جسٹس فیصل عرب 4 نومبر 2020 ، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل 13جولائی 2022 اور جسٹس سجاد علی شاہ 13اگست 2022 کو ریٹائر ہوں گے۔
ثاقب نثار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...