جہانگیر ترین اور ارباب غلام رحیم کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے محکمہ اینٹی کرپشن نے جہانگیر ترین اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے خلاف کرپشن تحقیقات کا آغاز کردیا۔ جہانگیر ترین اور ارباب غلام رحیم پر سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں کراچی میں انڈسٹریل پارک کے منصوبے میں کرپشن کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق 2004ءمیں کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈھائی ارب روپے کی 250 ایکڑ زمین غیرقانونی طور پر این آئی پی نامی کمپنی کو الاٹ کی گئی۔کمپنی کے سی ای او جہانگیر ترین کے قریبی دوست تھے اور زمین کی الاٹمنٹ سے جہانگیر ترین اور ارباب غلام نے ذاتی فائدے حاصل کئے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کہا گیا تھا کہ زمین پر انڈسٹریل پارک بنایا جائے گا، جس کا افتتاح ملائیشیا کے وزیراعظم کریں گے۔ نجی کمپنی کو زمین سندھ کابینہ کی منظوری کے بغیر دی گئی، اس سلسلے میں ریٹ کمیٹی سے زمین کی مالیت کا تخمینہ اور اجازت بھی نہیں لی گئی اور قیمتی زمین کو 50 ہزار روپے فی ایکڑکے حساب سے الاٹ کردیا گیا۔
تحقیقات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...