راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے نیول سٹاف کالج کے شرکاءنے ملاقات کی، ملاقات میں ففتھ جنریشن وارفیئر میں میڈیا کے کردار پر گفتگو کی گئی۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول سٹاف کالج کے شرکاءنے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔ شرکاءمیں دوست ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔ نیول کالج کے وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ففتھ جنریشن وار فیئر میں میڈیا کے کردار پر بات چیت کی گئی۔ میجر جنرل آصف غفور نے ملاقات میں ہائبرڈ خطرات، اس کی پیچیدگیوں اور معلومات پر مبنی آپریشنز کے ذریعے اس کے ردعمل پر بات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے قومی ردعمل سے متعلق پاکستانی میڈیا کے کردار کو بھی سراہا۔
فوجی ترجمان