اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس سے پارلیمنٹ ہا¶س میں صدارتی کمرہ میں بیٹھا کریں گے۔ صدر علوی نے گزشتہ رات اخبار نویسوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپوزیشن کے ارکان سے رابطے کرنا چاہتے ہیں تاکہ حکومت اور اپوزیشن میں موجودہ تلخی کم ہو سکے۔ صدر نے کہا کہ انہیں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان موجودہ آویزش پر تشویش ہے وہ اسے کم کرانے میں اپنا رول ادا کرنا چاہتے ہیں۔
عارف علوی