وزیراعظم کے دل،زبان میں کوئی فرق نہیں، تمام وعدوں پر کام کر رہے ہیں:فواد

Nov 17, 2018

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دل اور زبان میں کوئی فرق نہیں،وہ جو کہہ کر اقتدار میں آئے تھے اب انہی سب وعدوں پر کام کر رہے ہیں،نیب وزیراعظم کے اختیار میں نہیں،بیورو کریسی کو روایتی راہ سے ہٹانے کی ضرورت ہے،اس میںاصلاحات لارہے ہیں، سندھ کے معاملے میں جو کچھ سامنے آ رہا ہے اس سے بڑے بڑے لوگ پکڑے جائیں گے، چیئرمین سینٹ مسلسل دباﺅ میں ہیں، بلوچستان میں ٹریلین روپے خرچ کرنے کے حوالے سے پوچھا تھا، برا انہی کو لگتا جن کی داڑھی میں تنکا ہوتا ہے سندھ حکومت نے 20سال میں کچھ نہیں کیا، پانامہ کو آئے 3سے 4سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک فیصلے نہیں ہوئے، لوگ نواز شریف کے کیسز کو دیکھ کر تھک گئے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ کیسز کو بس کرو اور آگے چلو، مریم نواز پرکئی الزامات لگائے ہی نہیں گئے۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ سچ ہمیشہ لوگوں کو برا لگتا ہے۔ ایوان میں کوئی نہیں چاہتا کہ کسی غریب کی بات ہو اور عوام کے مسائل کے حوالے سے کوئی بات کی جائے۔ بلوچستان میں ٹریلین روپے خرچ کیے گئے۔ میں نے تو بس اس حوالے سے ہی پوچھا تھا۔
فواد چوہدری

مزیدخبریں