نیب نے حمزہ اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی

اسلام آباد (نا مہ نگار ) نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے،مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف غیر قانونی پل اور 56کمپنیوں سے مبینہ تعلق کی تحقیقات جاری جس کی بنا پر نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی بھی تحقیقات کررہا ہے اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے جب کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ کیس ان کے والد شہبازشریف کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔اس سے قبل نیب کی جا نب سے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شر یف اور خوا جہ سعد رفیق کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر رکھی ہے۔
حمزہ سلمان

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...