اسلام آباد (این این آئی + آن لائن) سابق صدر آصف زرداری نے برداشت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پرامن اور مہذب معاشرے کے لئے برداشت کے اصول کو اپنانا ہوگا۔ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ہمیں برداشت کا درس دیا۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمیشہ صبر ، تحمل اور برداشت کی تلقین کی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کاہ ہے کہ رواداری اسلامی تعلیمات کا اہم جزو ہے، بھوک اور جہالت کے خلاف تعاون ناپید ہوتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انوہں نے برداشت و رواداری کے عالمی دن کے موقع پراپنے ایک بیان میں کیا۔
زرداری / بلاول