اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر فدا حسین کی ائیر پورٹ پرشفٹ انچارج سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے صوبائی وزیر فدا حسین کو آج سپریم کورٹ لاہور رجسڑی میں طلب کرلیا۔ اعلامیئے کے مطابق چیف جسٹس نے نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا جن کے مطابق موسم خرابی کے باعث فلائیٹ تاخیر کا شکار ہوگئی جس پر صوبائی وزیر فدا حسین نے پہلے بدتمیزی کی اور پھر شفٹ انچارج کو دھکے دیئے۔
ازخود نوٹس
چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کے وزیرکی ایئرپورٹ انچارج سے بدتمیزی کا ازخود نوٹس لے لیا
Nov 17, 2018